امیتابھ بچن بھی ’فیس بک لائف‘ استعمال کرنے لگے

December 02, 2016

گزشتہ روز بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی ’فیس بک‘ کے ’لائف‘ آپشن کا استعمال شروع کر دیا۔ ’فیس بک لائف‘ کے دوران انہوں نے اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیا۔

اس دوران انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ انہیں اس لائف آپشن کو استعمال کرکے بہت مزہ آرہا ہے۔انہوں نے پہلے تو ٹیسٹنگ لائف کیا پھر جب ہر چیز سمجھ گئے تو دوبارہ سے آن لائن ہوئے۔اس وقت وہ اپنے آفس میں بیٹھے تھے۔

امیتابھ بچن نے اپنے آفس میں موجود ٹیکنیشنز سے اس آپشن کو استعمال کرنا سیکھا ۔اس دوران مداحوں نے بھی خوب انجوائےکیا ان سے فرمائشیں بھی کیں۔امیتابھ بچن نے اس دوران ایک مداح کے سوال پوچھنے پر اپنے آنے والے پروجیکٹ ’سرکار 3‘کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں فلم کی عکس بندی مکمل ہوئی ہے اور فلم اگلے سال 17 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا وہ لاہور فیصل آباد میں پیدا ہوئیں تھیں۔

انہوں نے اپنے آفس میں موجود پیٹنگز اور تصاویر بھی دیکھائیں اور پورے کمرے میں موجود چیزوں کو بھی دیکھایا جن میں وہ تمام تحائف موجود تھے جو انہیں ان کے مداحوں نے دیئے تھے۔

امیتابھ بچن اس دوران بار بار اس بات کو دہرا رہے تھے کہ انہیں ’فیس بکـ‘ کے اس لائف آپشن کو استعمال کر کے بہت مزہ آرہاہے اور یہ بہت ہی زبردست ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔