قطری وزیر اعظم آج مودی سے ملاقات کرینگے

December 03, 2016

نئی دہلی(جنگ نیوز) قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی بھارت کے دور ے پرہیں جہاں وہ آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی مسائل پربات چیت کرینگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر تبالہ خیال بھی کیا جائےگا۔