ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ریٹائرڈ جیمز میٹس کو وزیر دفاع نامزد کردیا

December 03, 2016

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ریٹائرڈ جیمز میٹس کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ریٹائرڈ میٹس کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا بہترین انتخاب ہے، میٹس جنگ عظیم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔