کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار پاکستان نہیں، عمر عبداللہ

December 03, 2016

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی سرکار پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار صرف پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں حالات کی خرابی سے متعلق پاکستان پر الزام لگا کر غلط تاثر دیا جاتا ہے، بھارتی سرکار ہمیشہ اپنے آپ کو بچاتی ہے، الزام پاکستان پر ڈالنا ان کے لیے آسان حربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا بھارتی حکومت کو سمجھایا ہے کہ کشمیر میں بےامنی پاکستان نے نہیں پیدا کی، یہ ہمارے اپنے فیصلوں کا نتیجہ ہے، حالات کی بہتری کے لیے بھارتی سرکار کشمیریوں سے کیے اپنے وعدے پورے کرے۔