پاناما کیس جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا، ضیاء عباس

December 04, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاناما کیس ملک میں مضبوط اور شفاف جمہوریت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے کئی برسوں سے قومی اور صوبائی سطح پر جاری کرپشن نے جو نقصان پہنچایا ہے اسکے ازالے کیلئے اب سپریم کورٹ پر بڑی ذمے داری آگئی ہے، سپریم کورٹ حکومتی اداروں میں جاری بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر کرادار ادا کرسکتی ہے۔