پی آئی بی پولیس چیک پوسٹ پر ملزمان کی فائرنگ اور کریکر حملہ

December 04, 2016

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) پرانی سبزی منڈی میں پی آئی بی پولیس کی چیک پوسٹ پر ملزمان کی فائرنگ اور کریکر حملہ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر ہفتہ کی شام دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، کریکرکو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔