امریکن قونصلیٹ میں یوم سندھی ثقافت کے سلسلے میں تقریب

December 04, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصلیٹ جنرل میں سندھی یوم ثقافت کے سلسلے میں ہفتے کو پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر لوک موسیقی کے کنسرٹ اور استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ کنسرٹ میں لوک موسیقار ارباب خان کھوسو نے الغوزا، ستار جوگی نے مرلی بجا کر اور گلوکار احمد مغل نے اپنے سُروں سے شرکا کو مسحور کیا،اس موقع پرقونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ سندھ صوفیوں، درویشوں اور شاعروں کی دھرتی ہے، سندھ کے باسیوں نے رواداری اور بھائی چارے پر مبنی امن دوست معاشرہ تشکیل دیا ہے، سندھی یوم ثقافت کے اس عظیم دن پر امریکا سندھ کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔