ملزم عبدالرحمٰن عرف بھولا کبھی پی ایس پی کا حصہ نہیں رہا، مصطفیٰ کمال

December 04, 2016

لاہور/کراچی (ایجنسیاں ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے بنکاک سے گرفتار ہونے والے سانحہ بلدیہ کے مطلوب ملزم عبدالرحمن عرف بھولا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ایم کیو ایم سے علیحدہ ہوکر اپنی جماعت بنانے والے مصطفی کمال پارٹی عہدے داروں سے ملاقات کے لیے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عبدالرحمن بھولا پاک سر زمین پارٹی کا رکن تھا یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ ملزم عبدالرحمن عرف بھولا کبھی پی ایس پی کا حصہ نہیں رہا، وہ ملک میں نہیں تھا وہ تو باہر کے کسی ملک سے پکڑا گیا ہے۔