عبدالحمید کے والد انتقال کر گئے

December 04, 2016

ساہی وال/سرگودھا (نامہ نگار)ٹی ایم اے ساہی وال کے اکاؤنٹنٹ چوہدری عبدالحمید اورچوہدری زاہد کے والد چوہدری خورشید مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے۔ متوفی چوہدری خورشید عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں تھے کہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ رانا عبدالجبار طاہر، اقبال ندیم و دیگر نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔