شیخوپورہ : مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

December 06, 2016

شیخوپورہ کالاشاہ کاکو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 5 ڈاکو ایک مسافر وین میں سوار مسافروں کو لوٹتے ہوئے سیالکوٹ سے لاہور آرہے تھےکہ ون فائیو پر کال چلنے پر پولیس نے کالا شاہ کاکو کے قریب نائیاں والا فارم پر ڈاکو ؤں کو گھیرے میں لے لیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔