ذوالفقار مرزا احسان فراموش، پیپلز پارٹی میں انکی کوئی جگہ نہیں، نثار کھوڑو

December 06, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہاہے کہ ذوالفقارمرزا احسان فراموش ہیں، ان کی پارٹی میں کوئی ضرورت اور جگہ نہیں۔پیر کو ایک بیان میں نثارکھوڑو نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کےلیے را بطو ں اورصلح کی کوششوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیپلز پارٹی مخلص کارکنان کے ساتھ آگے بڑھتی ہے جنہوں نے پارٹی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہواس لیے ڈاکٹر ذوالفقار مرزاجیسے احسان فراموش لوگوں کی پارٹی میں کوئی ضرورت اور جگہ نہیں ہے۔