وزیر اعظم نواز شریف مظفر آباد پہنچ گئے

December 08, 2016

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔

دورہ مظفرآباد کے دوران وزیراعظم نواز شریف جموں کشمیر کونسل کے اجلاس کے علاوہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجوزہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرکی تعمیرو ترقی کے لیے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔