کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

December 08, 2016

کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سٹیلائٹ ٹاون تھانے کے حدود میں واقعہ چالو باوڈی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں بیٹھا علی محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، لاش ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔