دھرمیندرا کے معدے میں درد،اسپتال میں داخل

December 20, 2016

بھارتی اداکار دھرمیندرا کو معدے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کی ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق81 سالہ دھرمیندرا تین چار دن سے معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے، تکلیف بڑھنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کر لیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندرا کی حالت تسلی بخش ہے، انہیں آئندہ دو روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔