تعلیمی کیریئر پر سوالات اور ان کے جوابات

December 22, 2016

س۔سر میں نے تین سال پہلے فزیکل کیمسٹری میں ماسٹرز فرسٹ ڈویژن کے ساتھ کیا ہے اور اب میں اپنی تعلیم پھر سے شروع کرنا چاہتی ہوں، آپ کا کیا مشورہ ہے کہ مجھے ایم فل میں کونسی ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے اور کیریئر کے لئے میں کس فیلڈ سے شروعات کروں؟ (فاخرہ جاوید۔لاہور)
ج۔ ٹیچنگ میں کیریئر بنانے سے شروعات کریں اور میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ا سٹڈیز میں کیمسٹری کی کسی برانچ کا انتخاب کریںجس میں آرگینک کیمسٹری یا بائیوکیمسٹری میںسے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
س۔میں نے پاک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے اور آگے میرا ایم فل کرنے کا ارادہ ہے مجھے بتائیں کہ میں کس مضمون کا انتخاب کروں یا میں پاک ا سٹڈیز میں ہی ایم فل کروں؟ (انیس رضوان۔میرپور)
ج۔جبکہ آپ پاکستان اسٹڈیز میں ماسٹرز کر چکے ہیں تو آپ کو اپنی ایم فل ریسرچ بھی اسی ایریا میں جاری رکھنی چاہئے،آپ کوشش کریں کہ ایم فل میں اچھے نتائج حاصل کریں اس سے آپ کو ٹیچنگ کے شعبے میں کیریئر کے مواقع حاصل ہوں گے اور کچھ سال کے تجربے کے بعد آپ اسی شعبے میں پی ایچ ڈی بھی کر سکتے ہیں۔
س۔میری بیٹی نے ایف ایس سی پری میڈیکل 91% سے پاس کیا ہے لیکن اب اُس کومیڈیکل کی فیلڈ میں جانے میں کوئی دلچسپی نہیں ،وہ چاہتی ہے کہ آگے سی ایس ایس کرے ،برائے کرم آپ بتائیں کہ سی ایس ایس کے لیے وہ اپنے بیچلرز میں کن مضامین کا انتخاب کرے؟ (محمد ذیشان،لاہور)
ج۔سی ایس ایس ایک مسابقتی امتحان ہے اور اس میں زیادہ تر موضوعات کرنٹ افیئرز،انٹرنیشنل ریلیشنز،پولیٹکس ،اکنامکس اور مضبوط انگریزی ادب و فہم سے متعلق ہوتے ہیں،مجھے اُمید ہے کہ آپ کو ان سے متعلق ڈگری تلاش کرنے میںکوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
س۔سر میں نے بی کام کے بعد ایم اے اکنامکس کا انتخاب کیا اور اب میں فائنل ایئر میں ہوں لیکن میں اپنی تعلیم سے مطمئن نہیں ہوں،میں ایم بی اے یا کامرس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہتا ہوں،میری عمر 23 سال ہے برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ میں کمپیوٹرمیں کوئی شارٹ کورس یا ڈپلومہ کروں یا میرے کیریئر کے لئے ایم بی اے بہتر رہے گا؟(اسجد اعوان۔حیدرآباد)
ج۔بیٹا آپ ایم اے اکنامکس کے فائنل ایئر میں ہیں اور میں یہ سمجھ نہیں پا رہا کہ آپ مطمئن کیوں نہیں
تاہم ایم اے اکنامکس ایک مضبوط ڈگری ہے اور میں آپ کو یہ مشو رہ دونگا کہ آ پ محنت کریں اور کوشش کریں کہ آپ کا سی جی پی اے یا پرسنٹیج فرسٹ کلاس ہو،ایم اے اکنامکس کے بعد آپ بینکنگ یا فنانشل سیکٹرمیں سے کہیں بھی جاب کے لئے اپلائی کریںاور کم از کم دو سال کام کرنے کے بعد اگر آپ واقعی ایم بی اے کرنا چاہتے ہیںتو آپ اپنے کام کے تجربے کے بعد اپلائی کر سکتے ہیں۔


.