جرمنی سے مذہبی شدت پسند تارکین وطن کی ملک بدری میں مشکلات

January 11, 2017

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن حکام کو شدت پسندانہ مذہبی نظریات رکھنے والے مسلم تارکین وطن کی ملک بدری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملکی سیکورٹی اداروں نے 224ایسے خطرناک غیر ملکیوں کی نشاندہی کر رکھی ہے جو ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ جرمن سیکورٹی ایجنسیوں نے ان افراد کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے جو جرمنی میں ممکنہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ ان ساڑھے پانچ سو ممکنہ طور پر خطرناک شدت پسندوں میں سے 224غیر ملکی ہیں جب کہ باقی کے پاس جرمن شہریت ہے۔