سرکاری اشتہارات سے’’زندہ سیاسی عہدیداروں‘‘کی تصاویر ہٹائی جائیں، بھارتی الیکشن کمیشن

January 11, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی الیکشن کمیشن نے 5ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری اشتہارات اور پوسٹروں سے’’زندہ سیاسی عہدیداروں‘‘ کی تصاویر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی سابق ہدایات پر ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے عہدیدار کی تصویر والے ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں جن میں ان کی یا ان کی جماعتوں کی کامیابیوں کو دکھایا گیا ہو،ان اشتہارات میں البتہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کی معلومات عام کی جا سکتی ہے۔