بینکنگ،مالیاتی شعبے میں ٹیکنالوجی رجحانات،اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ اجلاس

January 12, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) بینکنگ و مالیاتی شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی کے رجحانات اور اصلاحاتی اقدامات کے جائزے کیلئے ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے وفاقی وزیر کو پاکستان کے بینکنگ شعبہ میں ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات اور اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی جدتیں پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہیں۔ اجلاس میں بڑے اقتصادی اشاریوں کی صورتحال بھی زیر غور لائی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اقتصادی اشاریے استحکام کو ظاہر کر رہے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔