جیسے عوام ویسے حکمراں

January 12, 2017

ہم اپنے ملک میں پھیلی گندگی دیکھیں تو اس کا قصور وار ہمارے سوا اور کوئی نہیں کیونکہ یہ حکومت کا کام نہیں کہ وہ گھر گھر آ کر صفائی کروائے اس لئے ارد گرد کو صاف رکھنا ہر انسان کا فرض ہے۔ دوسری طرف لوگ کہتے ہیں کہ ملک میں بے روزگاری ہے وہ اس لیے کیونکہ ہم نے خود محنت کرنا چھوڑ دی ہے۔ دراصل ہمیں بس پکی پکائی کھیر چاہئے یعنی ہمیں محنت نہ کرنی پڑے اور ہر چیز ہمیںآسانی سے مل جائے۔ الله کا فرمان ہےکہ وہ اس وقتتک کسیقوم کی مدد نہیں کرتا جب تک وہ خود کچھ نہیں کرتی۔ ہمارا فرض ہے کہ ملک کو بہتر بنانے کے لیے ہم بھی محنت کریں اور اپنا مقدر خود بدلیں۔جب تک عوام خود محنت کرنے کی عادت نہیں ڈالیں گے تب تک ترقی ممکن نہیں۔ کیونکہ اگر سب کچھ حکومت یا حکمرانوں پر چھوڑ دیا جائے گا تو اس ملک کی حالت نہیں بدلے گی۔
(حمنہ فیاض)
hamnafayyaz98gmail.com

.