پاناما کیس میں حکومت کی پرانی سب چیزیں فراڈ نکلیں، عمران خان

January 12, 2017

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پاناما کیس میں حکومت کی پرانی سب چیزیں فراڈ نکلیں، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربرہ پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے پھر سپریم کورٹ میں نئی چیزیں بتانی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس سے وزیراعظم کی ساکھ پرسوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔