منسٹرز سے کیش ٹرانسفر ایڈ پروگرام کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ

January 12, 2017

لندن (پی اے) منسٹرز کو2سو ملین پونڈ کے اس پروگرام کا درجہ بڑھانے پر غور کرنا چاہئے جس کے تحت برطانیہ کی امدادی رقم ترقی پذیر دنیا کے غریب افراد اور خاندانوں کو براہ راست منتقل ہوتی ہے۔ یہ سفارش ایک واچ ڈوگ نے دی ہے، ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے بارے میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا کیش ٹرانسفر سکیموں کا دو طرفہ فنڈر ہے جو خوراک اور تعلیم جیسی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے گھرانوں کو باقاعدگی سے ماہانہ ادائیگی کرتا ہے۔ انڈیپنڈنٹ کمیشن فار ایڈامپکٹ نے یہ بات پروگرام کے اپنے جائزے میں کہی ہے۔ کمیشن نے وارننگ دی ہے کہ ڈپارٹمنٹ سکول میں حاضری کو بہتر بنانے کے کچھ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور صحت، تغذیہ اور خواتین کو اختیارات کے لئے کام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، ڈپارٹمنٹ اپنے مختصر اور درمیانی مدت کے پروگراموں کے لئے مالیاتی کنٹری بیوشن کو بڑھائے جہاں قومی حکومتوں کی حمایت کی شہادت موجود ہو۔