میہڑ، بقایاجات کی عدم ادائیگی 150 دیہات کی بجلی منقطع، 10 افراد گرفتار

January 16, 2017

میہڑ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈکوارٹر میں سیپکو کی طرف سے بجلی کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 150 دیہات کی بجلی منقطع کر دی گئی جبکہسیپکو ٹیم کے چھاپے کے دوران 10افراد گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر دادو میں سیپکو کی طرف سے لاکھوں روپے بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ ،جوہی اور دادو کے مختلف علاقوں میں 100 سو سے زائد دیہات کی بجلی اور غیر قانونیکاٹ دیئے گئے ہیں جبکہ دادو میں سیپکو کی ٹیم ،پولیس اور ایف آئی اے ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارےاورغیر قانونی سیکڑوں کنکشن منقطع کئے گئےاورکنڈہ سسٹم کے کنکشن بھی کاٹےدیئےگئے ہیں۔ سیپکو کی ٹیموں نے چھاپوں کے دوران بقایاجات اور چوری کی بجلی استعمال کرنے کے الزام میں عبدالجبار ، جاوید عبدالغفور ،دیداراور جانی سمیت 10 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری طرف سیپکوکی طرف سے ٹلٹی فیڈر کی بجلی کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 50 سے زائد دیہات ٹلٹی ،بنبہا ،رندائی ماچہی اور دیگر کی بھی بجلی منقطع کی گئی ہےجوتین دن بند ہے۔ رابطے پر سیپکو کے افسران نے بتایا کہ بجلی کے بقایاجات کی وجہ سے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔بقایا جات کی رقم جمع کرانے والوں کی بجلی بحال کی جائیگی۔ادہر دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ سیپکو والے غلط بلز بھیج رہے ہیں۔بجلی کے بلز جمع کرانے والوں کی بھی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ بجلی کے غلط بلز بھی درست نہیں کئے جا رہے ہیں اورسیپکو اہلکار صارفین کی بات سننے کو تیار ہی نہیں۔ انہوں نے سیپکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔