363ملازمین کی تنخواہیں بحال کی جائیں،ایپکا مواصلات تعمیرات

January 16, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)محکمہ مواصلات وتعمیرات میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت حاجی عبدالخالق بابئی اور حاجی محمدرفیق یوسفزئی نے کی اجلاس میں حاجی علی اکبر سیلاچی سینئر نائب صدر ایپکا نے کہا کہ پہلے تو یہ کسی بھی سرکاری ملازم کی تنخواہ چھ ماہ ریگولر سرکاری خزانے سے جاری ہوتی رہے بغیر کسی وقفے کے تو اس ملازم کو نہیں نکالاجاسکتا ہے اور نہ ہی اس کی تنخواہ بند کی جاتی ہے اگر وہاں اپنی ڈیوٹی صحیح یا احسن طریقے سے انجام نہیں دیتا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میںلائی جاتی ہے یہ کہ جن ملازمین کی تنخواہیں کسی بغیر وجہ بند کی گئی ہیں کہ یہ غیرقانونی بھرتی ہوئے ہیں اگر غیرقانونی ہوئے ہیں تو حکومت کو چھ ماہ کی بجائے چھ سال گزرنے کے بعد ہوش آیا محکمہ مواصلات وتعمیرات کے صدر حاجی عبدالخالق بابئی اور جنرل سیکرٹری میربابو جان لاشاری نے وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کی کہ ان 363جو بے سہارا ملازمین عورتیں اور مرد ملازمین شامل ہیں حالات زار پر غور کرکے ان کی تنخواہیں بحال کرنے کا حکم دیاجائے۔