معذور افراد کا احتجاج جاری

January 16, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) معذور افراد نے کوٹے کے تحت ملا ز متو ں کے حصول کے لئے احتجاج جاری رکھا۔ حیدرآباد پریس کلب کے احتجاج پر بیٹھے نعیم قریشی‘ عبداللہ اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے کانوں میں روئی ڈالی ہوئی ہے‘ ہم گزشتہ کئی ماہ سے انصاف کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن تاحال ایک بھی منتخب نمائندہ حال تک پوچھنے نہیں آیا۔