جے یوپی (نورانی)کا زرداری اوربلاول کےمقابلہ میں امیدواروں کااعلان

January 16, 2017

لاہور (نمائندہ جنگ)جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کا اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت میں ہواجس میں علامہ سید عقیل انجم قادری،میاں منیر احمد جامی، صاحبزادہ افتخار عباسی،مفتی عبدالنبی لانگاہ،سید مومن شاہ جیلانی،قاری نیاز احمد نقشبندی، مولانا اسلم لانگاہ ،مولانا علی شیر جتوئی،حافظ احمد بخش بھٹو،اسد ذاکرقادری،شکیل قاسمی،پیر غلام رسو ل قریشی نے شرکت کی اجلاس میں 295/Cمیں ترمیم کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے ،زرداری اور بلاول کے مدمقابل امیدواروں کا فیصلہ ،افتخار عباسی اور مفتی عبدالنبی لانگاہ الیکشن لڑیں گے ،پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے قوم سالوں کا حساب مانگ رہی ہے سندھ کے حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالت میں ترمیم کو شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے ۔