ادویات کے بلوں کی ادائیگی سے قبل ٹیسٹنگ اخراجات کاٹنے کاحکم

January 16, 2017

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو خریدی گئی ادویات کے بلو ں کی ادائیگی سے قبل ٹیسٹنگ اخراجات کاٹنے کا حکم دے دیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں اداروں کے سر براہوں کو خریدی جانے والی ہر قسم کی ادویات کے نمو نے بر وقت اور بلا تاخیر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے چیک کروانے کا حکم دیا گیا ہے، ہسپتال سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات کی رقوم کی حتمی ادائیگیوں سےقبل متعلقہ کمپنیوں کے بلز سے ادویات کے تجزیئے کی فیس وصول کی جا ئے۔