اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیاجائیگا ‘ذوالفقاربھٹی

January 16, 2017

سرگودھا (نامہ نگار) ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے چک نمبر 90 جنوبی میں مسیحی برادری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر عمل درآمداور یونیورسٹی آف سرگودھا کی انتظامیہ کو پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کروانے پر پابند بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ مسلم لیگ( ن) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مینارٹی ونگ چوہدری مشتاق گل نے کہا کہ پسماندہ اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی کام زورو شور سے جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ڈپٹی کمشنر کے رویہ کے خلاف فوری ایکشن لیں اگر ڈپٹی کمشنر نے اپنے رویے کے اندر تبدیلی نہ لائی تو ان کے خلاف اقلیتی برادری لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔ تقریب میں چک نمبر 90 جنوبی کے معززین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔