یورپی یونین کے اکثر’’ وزیٹر ویزے‘‘ پاناما میں داخلےکیلئےقبول نہیں ہونگے، حکم نامہ جاری

January 16, 2017

کراچی (اے ایف پی) یورپی یونین کے اکثر وزیٹر ویزے ایک نئے حکم نامے کے تحت پاناما میں داخلے کےلیے قبول نہیں ہوں گے۔ وسطی امریکی ملک پاناما میں نقل مکانی (مائیگریشن) کی پابندیوں پرسختی کرتے ہوئے اچانک پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحتیورپی یونین کے اکثر وزیٹر ویزے ایک نئے حکم نامے کے تحت پاناما میں داخلے کےلیے قبول نہیں ہوں گے، ایک ماہ قبل ایسا ہی حکم نامہ کوسٹا ریکا حکومت کی جانب سے بھی جاری کیا گیا تھا، دونوں ممالک امریکا اور برطانیہ کی جانب سے جاری وزیٹر ویزے ہی قبول کریں گے، اس کے علاوہ وہ یورپی شہری جو ویزے کے بغیر کم مدت کےلیے دونوں وسطی امریکی ممالک میں داخلے کی اہلیت رکھتے ہیں ان پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔