حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے تیارہے،وفاقی وزیر

January 16, 2017

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیردفاعی پیداوار، سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہحکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے،گوادر میں ترقی اور خوشحالی کا خوابحقیقتبننے جا رہا ہے ،سی پیک منصوبوں کیتکمیل سے پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہاور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔سندھ،خیبرپختوانخوااور بلوچستان سمیتملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیحاور وزیراعظم نواز شریفکے قومی ترقی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔خیبرپختوانخوا میں احتساب کا ادارہ ختم کرنےوالے کس منہ سے نیب کو اپنے حوالے کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم چوہدری بلال احمد ورک کی جانب سے چا ندی کو ٹ میں چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیقانور کے اعزاز میں دی جانےوالی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ بلوچستان پا کستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جس کی ترقی اور خوشحا لی سے پاکستا ن کا معاشی استحکام وابستہ ہے۔ بلوچ عوام جتنے غیور اور بہادر ہیں اس سے بڑھ کر محب وطن ہیں،ان کی پاکستان سے وابستگی اورمحبت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،اب وقت آگیاہے کہ نہ صر ف بلوچستان کی محرومیاںختم کی جائیں بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ نا راض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جا ئے تاکہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوسکے۔