ایران: موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین گرفتار

January 16, 2017

تہران (جنگ نیوز) ایران میںپولیس نے ملک کے مغربی شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے اور ان خواتین کی تصاویر سماجی میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملک کے سیاسی اور مذہبی حکام کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ʼارناʼ کا کہنا ہے کہ دیزفل شہر سے دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں قانون کا نفاذ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار علی الہامی نے ان پر ایک ایسے "غیر مناسب" عمل کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا جو ملک کی "مذہبی اقدار" کے خلاف ہے۔ ارنا نے الہامی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے دو خواتین کی ایک پارک میں مرد تماشائیوں کے درمیان موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد سامنے آنے والے شکایات کے بعد ان خواتین کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ایران میں خواتین کے کھلے عام موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔