ترکی کا مال بردار طیارہ تباہ، ہلاکتیں32ہوگئیں

January 16, 2017

ترکی کا مال بردار طیارہ کرغستان کے دارالحکومت بشکیک کے قریب آبادی پر گرنے سے 32 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں سمیت43 مکانات تباہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق ترکی کا مال بردار طیارہ دھند کے باعث لینڈنگ کرتے ہوئے بشکیک میں گاؤں میں گر کر تباہ ہواجس سے طیارے کے ساتھ کئی مکانات میں آگ لگ گئی ۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت گاؤں کے لوگوں کی شامل ہے ، سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

طیارے میں سوار چاروں پائلٹ بھی ہلاک ہو نے والوں میں شامل ہیں، طیارہ ہانگ کانگ سے کرغستان کے راستے استنبول جا رہا تھا۔