ایم کیو ایم لندن نے 21 جنوری کی کراچی ریلی منسوخ کردی

January 18, 2017

ایم کیو ایم لندن نے 21جنوری کو کراچی میں ہونے والی ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم لندن کے اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ریلی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ریلی کا انعقاد ناممکن ہوگیا ہے۔