سوئزرلینڈ:خالص پنیر سے بنی گھڑی ایک ملین ڈالر میں دستیاب

January 21, 2017

سوئزر لینڈ میں قیمتی گھڑیاں تیار کرنے والی معروف کمپنی ایچ موزر اینڈ سی نے خالص پنیر سے نایاب گھڑی تیار کرلی ہے جو لوگوں کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے۔

اس گھڑی کی قیمت ایک ملین ڈالر ہے جسے تیار کرنے کے لئے سو فیصد خالص پنیراورانتہائی قیمتی سوئس مٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس گھڑی کا کیس خالص پنیر سے اور اس کی اسٹریپ گائے کے چمڑے کی ہے جبکہ گھڑی کا ڈائل سوئس جھنڈے سے مشابہہ رکھتا ہے۔