ایوانکا کے دیور بھی ٹرمپ مخالف خواتین ریلی میں شریک

January 23, 2017

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے دیور بھی واشنگٹن میں ٹرمپ مخالف خواتین کی ریلی میں شریک ہوئے، جوش کشنر ریلی کے بعد اپنے بھائی کو بطور ایڈوائز تقرری پر مبارکباد دینے وائٹ ہاوس بھی پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے ایڈوائزر جیراڈ کشنر کے بھائی جوش کی خواتین مارچ میں سامنےآنے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا،بعد میں انہوں نے وائٹ ہاوس میں اپنے بھائی کی بطور ایڈوائزر حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوش کشنرنے بتایا ہے کہ وہ محض ایک مبصر کی حیثیت سے خواتین ریلی میں گئے، تاہم یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ جوش ڈیموکریٹ ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھی بھائی کا ساتھ نہیں دیا۔