کراچی: مختلف پولیس مقابلوں میں ملزم ہلاک، 4گرفتار، 20افراد زیرحراست

February 08, 2017

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک، جبکہ 4ملزمان کو زخمی حالت مین گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کیماڑی سے 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت فضل باغی جرائم کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

گلشن اقبال اتوار بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کےدوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

ادھر بلدیہ مدینہ کالونی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن علی گڑھ مارکیٹ میں پولیس مقابلہ کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مبینہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔