افغانستان سے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

February 11, 2017

افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھر پور جوابی کارروائی پر دہشت گرد واپس بھاگ گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق افغان علاقے سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں سرحدی پوسٹ پر حملہ کیا ۔ چیک پوسٹ پر تعینات پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے کا مؤثر جواب دیا۔

مؤثر جوابی کارروائی پر حملہ کرنےو الے دہشت گرد واپس افغانستان بھاگ گئے۔