کراچی میں کراس کنٹری رننگ چیمپئن شپ عوام کی دلچسپی کا مرکز

February 13, 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میںکھیل کے میدانوںمیں ویرانیاں ڈیرے ڈالتی جارہی ہیں جس کی بڑی وجہ موبائل ، ویڈیو ،ٹی وی اور دیگر اسی نوعیت کے انڈور گیمز میںبچوںکا دگنی رفتار سے دلچسپی لینا ہے ۔ اس کابرا اثر نوجوانوںکی جسمانی چستی ، پھرتی اور توانائی پر پڑرہا ہے ۔

ایسے میں اگر کوئی ادارہ یا تنظیم نوجوانوںکے لئے کسی آؤٹڈور یا کھیل کے میدان میںسرگرمی کا انعقاد کرتی ہے تو یہ کسی بڑے فلاحی کام کے مساوی اور خدمت انسانی ہے ۔

’سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کلب ‘نے اسی سوچ کے ساتھ ’پاکستان اسپورٹس بورڈ‘کے اشتراک سے نیشنل اسپورٹس ٹریننگ اینڈ کوچنگ سینٹر میںشہر بھر کے گیارہ تعلیمی اداروںکے طلبہ کے لئے ایک منفرد نوعیت کی ’کراس رننگ چیمپئن شپ ‘کا انعقاد کیا جس کا نام تھا ’کراچی کراس کنٹری چیمپئن شپ ‘۔

کراس کنٹری رننگ منفرد انداز کا کھیل ہے ۔ اس کے لئے900میٹر کا ایک خصوصی آؤٹ ڈور ٹریک تیار کیا گیا ۔مقابلے کے دوران شرکا کو باری باری دو، تین یا پانچ لیپس کی دوڑ میںحصہ لینا تھا ۔

ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم مختلف عمر اور کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں میں تقسیم کی گئی۔ کھیل میں پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ ایتھیلٹس، بزرگوںاور فیملیز نےجوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اپنی نوعیت کا یہ پہلا ایونٹتھا جس کے ذریعے نہ صرف مختلف عمر کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر انجوائے کرنے کا موقع ملا بلکہ خاندان کے دیگر افراد کو بھی اس میںشرکت کا بھرپور موقع ملا۔

مقابلوںمیں پاکستان آرمی اسکول سمیت گیارہ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔ جبکہ کچھ دیگر ادارے بھی شریک ہوئے۔

حالیہ برسوںکے دوران سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کلب اس نوعیت کے چھ ایونٹ منعقد کراچکا ہے۔