تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا جائے، صدیق راٹھور

February 15, 2017

کراچی (پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، موسم سرما کی چھٹیاں ماہ دسمبر کے وسط میں کی جاتی ہیں جبکہ کراچی میں دسمبر میں سردی کا دور دور تک پتہ نہیں ہوتا سردی جنوری کے مہینے میں پڑنا شروع ہوتی ہے اور اس وقت بچوں کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہوتی ہیں، سخت سردی میں اسکول جانےکی وجہ سے اکثر بچے موسمی بیماریوں نزلہ، بخار اور کھانسی جیسے امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔