پی ایس ایل ٹو: کوئٹہ کا اسلام آباد کوجیت کیلئے 149رنز کا ہدف

February 15, 2017

پاکستان سپر لیگ ٹوکے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے149رنز کا ہدف دیا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسد شفیق نے45رنز اسکور کئے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے والےلیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ کے اوپنرز اسد شفیق اور احمد شہزاد نے35رنز کا آغاز فراہم کیا اس اسکور پراحمد شہزاد26رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،نئے آنے والے بیٹسمین پیٹرسن کو محمد سمیع نے صفر پر آئوٹ کر دیا35کے ہی مجموعے پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد روسو آئے لیکن وہ بھی صرف7رنز بنا سکے۔

اسد شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ جا ری رکھی اور ایک اینڈ سنبھالے رکھا،اسد شفیق 45رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔اسد شفیق کے علاوہ محمد اللہ29،پریرا27بنا کر قابل ذکر رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع اور واٹسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لیگ میں اب تک نا قابل شکست ہے۔