رینجرز، پولیس کی کارروائیاں، دہشت گردوں سمیت 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

February 17, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں اور ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران متحدہ قومی موومنٹ لندن کے چار دہشت گردوں،طلبہ تنظیم کے 2کارکنوں اور کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے لانڈھی ، شاہ فیصل اور ملیر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں 4 ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن کے عسکری وونگ دو ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں نے دوران تفتیش شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں ، جبکہرینجرزنے جامعہ کراچی میں چھاپہ ،سیاسی جماعت لندن گروپ کی طلباء تنظیم کے دو کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے جامعہ کراچی میں قائم محمود الحسن لائبیری میں چھاپہ مار کر دو طالبعلم کو گرفتار کر لیا ،چھاپے مارے جانے کی اطلاع پر جامعہ کے طلبہ و طالبات میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ،ذرائع کے مطابق گرفتار طالبعلوں کا تعلق سیاسی جماعت لندن گروپ کی طلباء تنظیم سے ہے اور دونوں تنظیم کے عہدیدار ہیں ،گرفتار طالبعلم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،پیرآباد پولیس نے چند روز قبل قصبہ میں قتل ہونے والے رفیق نامی شخص کے قتل میں ملوث ملزم عدیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،سرسید پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزم کا ایک ساتھی رضوان پہلے سے گرفتار ہے،سی ٹی ڈی گارڈن نے خفیہ اطلاع پر سائٹ اے تھانے کی حدود غنی چورنگی کے قریب مبینہ مقابلےمیں 2ٹارگٹ کلر نعمت علی غوری اور عبدالجبار عرف دادا کو گرفتار کر کے 2پستول برآمد کرلئے ،پولیس کا مطاب ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے اور ملزمان ویسٹ زون کے مختلف علاقوں میں تارگٹ کلنگ بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔