خود کش بمبار برقعہ پہن کر دربار کے مرکزی دروازے سے داخل ہوا،سی ٹی ڈی ذرائع

February 17, 2017

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہون میں خود کش دھماکہ کرنے والا بمبار برقعہ پہن کر دربار کے مرکزی دروازے سے داخل ہوا ۔پولیس کو جائےو قوعہ سے پستول کے خول بھی ملے ہیں ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دس کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا اور اس میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ بھی موجود تھے۔