کراچی: جنگ اور جیو کے تعاون سے الیکٹرونکس فیئر

February 19, 2017

کراچی ایکسپو سینٹر میں جنگ اور جیو کے تعاون سے جاری الیکٹرونکس، الیکٹریکل اور ٹیلی کام فیئر میں شہریوں نے بھرپور شرکت کرکے سستے داموں اشیاء کی خریداری کی۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں جنگ اور جیو کے تعاون سے جاری 3روزہ ایکسپوسینٹر میں الیکٹرونکس، الیکٹریکل اور ٹیلی کام فیئر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مناسب قیمت پر الیکٹرونکس آئٹم کی خریداری بھی کی۔

نمائش میں شرکت کرنے والے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے جہاں کراچی کا مثبت تاثر ملے گا وہیں عوام کو سستی اشیا خریدنے کا موقع بھی ملا۔