ملک میں تعلیمی نظام کی اصلاح کیلئے انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ٗ جے ٹی آئی نظریاتی

February 20, 2017

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی جنرل سیکرٹری فضل الرحمٰن رحمان عتیق اللہ زبیر احمد محمد حسنی خیر اللہ شاہ حافظ عبدالمناف حافظ شبیر احمد نظریاتی گلاب شاہ و دیگر نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی نظام کی اصلاح کیلئے انقلابی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے انہوںنے کہا کہ ملک میں تعلیم کیلئے ایک نظام ایک نصاب اور ایک زبان رائج کرکے قوم کو مسائل سے نجات دلاکر یکجا اور متحد کیا جائے جے ٹی آئی نظریاتی ملک میں عدل انصاف کا اسلامی نظام نافذ کرکے جدید نظام تعلیم رائج کریگی انہوںنے کہا کہ جمعیت نظریاتی بلوچستان کے زیر اہتمام 13اپریل کو ہونے والی عظیم الشان دفاع اسلام کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں کانفرنس کی کامیابی کیلئے جے ٹی آئی نظریاتی کے کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں انہوںنے کہا کہ کارکن تمام دینی و عصری اداروں میں فعال کردار ادا کریں۔