اپنا قبلہ درست کریں

February 21, 2017

دہشت گردی اور کرپشن پاکستان کا بہت سنجیدہ مسئلہ ہے، مگر کرپشن اور بدعنوانیوں کے سبب ہم من حیث القوم اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں یہ بات بہت واضح طور پر فرمائی ہے کہ جیسی قوم ہو گی اس پر ویسے ہی حکمران نافذ کر دیے جائیں گے، تو پھر ہم کیوں اپنے حکمرانوں پر تمام ملبہ ڈالتے ہیں۔ ہم نے جھوٹ اور وعدہ خلافی کو اپنا شیوا بنا لیا ہے۔ اخلاقیات تو جیسے ہماری قوم کے پاس سے بھی گزرنے سے اجتناب کرنے لگی ہے۔ اپنی جانب سے کی گئی غلطی کو دوسروں پر تھوپنا تو جیسے رواج بنتا جا رہا ہے لہٰذا ہمیں من حیث القوم اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے اعمال ہمیں خود درست کرنا ہوں گے وگرنہ ہم تباہ ہو جائیں گے۔ (محمد عبید)
obaid_16yahoo.com

.