بندوق تانی تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سےاڑالیا، زخمی پولیس اہلکار

February 21, 2017

چارسدہ میں حملہ ناکام بنانےوالے ایک اہلکار فضل ربی کا کہنا ہے کہ چادر پہنے دو لڑکے ہماری طرف بڑھے ، انہوں نے کہنےکے باوجود چادر نہیں اتاری ، ان پر بندوق تانی تو ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔

چار سدہ میںتنگی کچہری دھماکےکے زخمی پولیس اہل کار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چادر پہنے 2 لڑکےان کی طرف بڑھے ، اس نے دونوں لڑکوں کو چادر اتارنے کو کہا،وارننگ کے باوجود لڑکوں نے چادر نہیں اتاری جس پر اہلکار نے ساتھی اہل کار کودونوں لڑکوں پر رائفل تاننے کو کہا۔ان پر بندوق تانی گئی تو ایک دہشت گرد نےخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔