رواں سال غیرملکیوں کی بڑی تعداد کو ملک بدر کردینگے، جرمن وزیر

February 22, 2017

برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی نے کہا ہے کہ رواں برس غیرملکیوں کی بڑی تعداد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ جرمن چانسلر آفس کے وزیرپیٹرآلٹمائر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی80ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن کو جرمنی سے ملک بدر کرکے واپس ان کے آبائی ممالک کی جانب بھیج دیا گیا تھا جن کی جرمنی میں جمع کرائی گئی سیاسی پناہ کی درخواستیں ردکردی گئی تھیں۔