جامعہ کراچی میں مختلف عہدوں پر نئی تقرری، ڈاکٹر نبیل زبیری رجسٹرار مقرر

February 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں نئے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کو اپنا عہدہ سنبھالے ایکماہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور اہم عہدوں پر تعینات افسران کے استعفے دینے اورتبدیلی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہےجامعہ کراچی میں اہم ترین اور حساس اسامی کیمپسسیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے پرتعینات ڈاکٹر خالد عراقی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ رجسٹرار معظم علی خان کو فارغ کر کےشعبہ عمرانیات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر نبیل احمد زبیری کو جامعہ کراچی کا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے جبکہمعظم علی خانکو منگل کی شامکیمپسسیکورٹی ایڈوائزر مقررکردیا گیا جبکہڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی اور موجود وائس چانسلر ڈاکٹراجمل کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈاکٹر عاصمہ کی جگہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسکالر شپس کا فوکل پرسن مقررکردیا ہے جامعہ کراچی کے پی آر اوفاروق کی پریس ریلز کے مطابق جامعہکراچی کو اسکالرشپس سے متعلقPQR پورٹل کو اپ ڈیٹ کرنے کا نوٹس 27اپریل 2016ء کو موصول ہوا جس پر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصرنے ایک فوکل پرسن کو تعینات کیا اور مذکورہ ذمہ داری انہیں تفویض کرتے ہوئے کام کی نوعیت سے متعلق تربیت بھی فراہم کی مگر سسٹم پر کوئی بھی ڈیٹا اپ لوڈ نہیںکیا گیا اور ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل متعلقہ فوکل پرسن نے کم وقت میں اتنازیادہ کام کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا جس کے بعدڈاکٹر بلقیس گل نیا فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ ادھرشعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد معیز خان کو اسٹوڈنٹس گائیڈنس ،پلیسمنٹ اینڈ اوورسیز ایگزامینیشن بیورو جامعہ کراچی کا انچارج مقرر کر دیا گیاہے ان کی تقرری پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کےسندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر ہونے کے بعد عمل میںلائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید استعفے آنے اور نئی تبدیلیوں کا امکانات ہیں، ناظم امتحانات، مشیر امور طلبہ، انچارج سمسٹر سیل اور مشیر ٹرانسپورٹ بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔جامعہ کراچی کے نئے رجسٹرار سے موقف کیلئے متعدد بار کوشش کی مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔