مادری زبانوں کے ذریعے تعلیم دینے کے حق میں ہیں‘جمعیت نظریاتی

February 22, 2017

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ کہاہے کہ جمعیت نظریاتی ملک میں تمام مادری زبانوں کے ذریعے تعلیم دینے کے حق میں ہے مادری زبانوں کی اہمیت سے انکارممکن نہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعیت نظریاتی کےعبدالرحیم صباح ودیگر وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ ہرسال مادری زبانوں کا دن تومنایاجاتاہے لیکن لوگ اسلام اورتاریخی پس منظر سے آگاہ نہیں پشتون ڈے منانے والے پروگرام ضرور کراتے ہیں لیکن وہ سلطان محمود غزنوی احمد شاہ ابدالی ودیگر اکابرین کی جدوجہد اورقربانیوں سےبے خبر ہیں قومیت اورمادری زبان کے نام پر سیاست کرنے والے اکابرین کی انگریز اوراسلام دشمن قوتوں کیخلاف کارناموں کو اجاگر نہیں کرتے ۔