امریکی سفیرکی اعزازچوہدری کومبارکباد

February 22, 2017

امریکی سفیرڈیوڈہیل سے امریکا میں مقرر کیے گئے پاکستان کے نئے سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی ہے،امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر نے اعزاز چوہدری کوامریکا میں سفیر کی ذمے داری ملنے پر مبارکباد دی۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گرد نیٹ ورکس ختم کرنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی فورسز نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف افغان فورسز سےملکر کام کیا،جبکہ پاکستان میں حملوں میں ذمے داری قبول کرنے والے گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔