آپریشن ’’ردالفساد‘‘کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، نواز شریف

February 23, 2017

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا فیصلہ چند روز پہلے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، پنجاب میں رینجرز کو بلانے کا فیصلہ بھی وہیں ہوا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کی توثیق کی۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے وہ آخری کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم دہشت گردی ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے جس کی شکایت ان سے کر دی گئی ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اگلے ماہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا جس میں ترکی اور وسط ایشیائی ممالک بھی شرکت کریں گے۔